Posts

میرا حجاب میری مرضی

  اسلام ایک کامل دین ہے جس میں قیامت تک کے انسانوں کیلیے راہ ہدایت موجود ہے.. دین کامل میں زندگی کے ہر معاملے پرواضح احکامات عطا کیےگئے ہیں ..جہاں اسلام فرض عبادات کی اہمیت بتاتا ہے وہیں دوسرے معاملات پر بھی رہنمائ موجود ہے.. اسلام آنے سے قبل عرب میں جہالت کا دور دورہ تھا.. لڑکیوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا، لڑکی بوجھ سمجھی جاتی تھی.. مگر اسلام نے آکر عورتوں کو انکے حقوق عطاکیے انکو عزت و اکرام عطا کیا...اسلام کی روشنی نے عورتوں کو تحفظ عطا کیا اور یہ تحفظ حجاب کی صورت میں ایک مسلم عورت کو پہچان کیلیے عطا کیا گیا... آج پھر سے جہالت اور بے حیائ کا دور دورہ ہے.. اسی بے حیائ اور جہالت کے پیدا کیے معاشرے کے داغ آج عورت کے تحفظ کی علامت پر سوال اٹھاتے ہیں ،ہر ناجائز کو جائز بنانے پر تلے ہیں... معاشرے کے ان داغوں سے مسلمان عورت کا بے داغ کردار آج ہضم نہیں ہورہا جبھی آج یہ مسلم عورت کو زبردستی جہالت کی کیچڑ میں لاکھڑا کرنا چاہتے ہیں..  حجاب آج بھی مسلم معاشرے میں وقار اور تقدس  کی علامت سمجھا جاتا ہے.. یہ چادر کا ایک ٹکڑا مسلمان عورت کی حفاظت کرتا ہےاور نا محرم مرد کی نگاہوں سے ...

یومِ دفاعِ پاکستان

 چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ  یادگار دن جب پاک فوج کے جوانوں نے اس پاک وطن کی طرف بڑھنے والے ناپاک قدموں کو روند ڈالا تھا...  وہ چھ ستمبر کا دن تھا جب انڈیا نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر لاہور پر قبضہ کرنے کا ارادہ کیا... انڈین آفیسرز بہت خوش تھے اسی لیے کچھ زیادہ ہی پر اعتماد بھی تھے.... ان کا ارادہ تھا کہ واہگہ بارڈر سے پاکستان پر حملہ کرکے وہ باآسانی لاہور پر قبضہ کرلیں گے... صرف یہی نہیں بلکہ وہیں ان کا جشن منانے کا بھی ارادہ تھا.. وہ بے چارے لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواہشمند تھے...  بھارت کی یہ چھوٹی سی خواہش تو پوری نہ ہوسکی مگر پاکستانی سپاہ نے انڈیا کے ماتھے پہ شکست کا وہ جھومر سجایا کہ جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا...  وہ آئے تو ناشتہ کرنے تھے مگر پاک فوج نے انکو زندگی بھر کا ناشتہ بھلادیا ... بھارتی فوج کا وہ کمانڈر انچیف جس نے کہا تھا کہ وہ لاہور کے جم خانے میں شراب پی کر اپنی فتح کا جشن منائیں گے پاک فوج کے سپوتوں نے اسکو ایسا طمانچہ رسید کیا کہ اسکے بعد سے تاریخ میں کسی بھی انڈین نے فوجی نے پاکستان کی چائے سے زیادہ کی فرمائش نہیں کی .... ...

ہم تو صرف عنواں تھے، اصل داستاں تم ہو

 ہم تو صرف عنواں تھے اصل داستاں تم ہو آزادی کی جلتی چنگاری اب بھی مدھم نہیں ہوگی.. ولولہ  اور جوش وہی رہے گا جو سید صاحب نے اس نسل کو دیا ہے... سید صاحب خود تو چلے گئےمگر اپنے پیچھے آزادی کی بے شمار شمعیں روشن کر گئے ہیں... جن سے مقبوضہ کشمیر ہمیشہ روشن رہے گا....  ضلع بارہ مولہ کے قصبے سوپور سے تعلق رکھنے والے سید علی گیلانی بھارتی جارحیت کے خلاف ایک توانا آواز تھے...اعلی تعلیم انہوں نے لاہور سے حاصل کی... کئ کتابیں بھی لکھیں جن میں مشہور کتاب "روداد قفس " جو انہوں نے قیدو بند کے دوران لکھی... فارسی اور اردو میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے صحافت اختیار کرلی... 1950 میں  انہوں نے سیاست کے میدان میں  قدم رکھا تو مودودی افکار سے بے حد متاثر ہونے کے باعث جماعت اسلامی کو ہی چنا...  پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر انکو انکی استقامت اور ہمت کی بدولت " نشان پاکستان " کا اعزازبھی ملا...  سید صاحب نے اپنی زندگی کے بیشتر سال قید و بند میں گزارے جس کی وجہ سے دل اور گردے کے عارضے لاحق ہوئے مگر اس سب کے باوجود ایک لمحے کیلیے بھی ہمت و جرات کا ساتھ نہیں چھوڑا...

یوم آزادی اور تجدید عہد

 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن... وہ دن کہ جب یہ پاک سر زمین وجود میں آئی۔ ہر سال یہ دن آتاہے اور ہر سال لوگ اس کے متعلق لکھتے بات کرتے ہیں خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ دن گزر جاتا ہے  ‎‏مگر افسوس آج نئی نسل کو نا اس دن کی اہمیت کا اندازہ ہے نا ہی اس پاک سرزمین کے وجود کے مقصد سے نئی نسل آشنا ہے ‎‏اس دن محض جھنڈیاں لگا لینے محض خوشی میں باجے بجا لینے اور جس بھارت سے آزادی لی تھی اُسی کے ہی گانوں پر رقص کر لینے کو لوگ یوم آزادی سمجھتے ہیں ‎‏افسوس جس ملک کے حصول کے لیے محض کتابوں یا کہانیوں میں نہیں بلکہ حقیقت میں ماؤں نے اپنے جگر گوشے قربان کر دئیے بہنوں نے عزتوں عصمتوں کی قربانیاں دیں ‎‏بوڑھوں نے اپنی کمزور ہڈیوں کا تاوان ادا کیا،وہ شیر  خوار بچے جن کو نیزوں پر زندہ چڑھا دیا گیا ‏وہ لاہور کے ریلوے سٹیشن پر پہنچنے والی ٹرین جس میں سوائے چند لوگوں کے زندہ بچ جانے کے علاوہ صرف لاشیں تھیں وہ سب قربانیاں آج کس کو یاد ہیں؟؟ ‏آج کی نئی نسل کیا ان قربانیوں سے آشنا ہے ؟ اگر آشنا ہے تو یومِ آزادی ناچ گانے رقص و سرور بائیک کے سائلنسر نکال کر باجے بجانے کا ہے؟  ‎‏ہرگز نہیں! اگ...

مقصد قربانی

 مسلمان جب اپنے قول و فعل سے اللہ کی فرمانبرداری کا اقرار کرتا ہے تو دراصل وہ ایک آزمائشی دور کا آغاز ہوتا ہے_ جیسے جیسے وہ بہترین مسلمان بننے کی کوشش کرے گا سخت اور مشقت والی زندگی سے گزارا جائے گا یہ ایک آزمائش ہوگی جو اس آزمائش میں ہورا اتر جائے تو وہ کامیاب ہے کیسے اللہ رب العزت اسے صرف اقرار کرنے پر ہی اپنے خاص بندوں میں شامل فرمالیںخاص تو وہی بن سکتے جو خلیل اللہ کی طرح اس رب ذوالجلال کے معیار پہ اتر سکیں خلیل اللہ کن کن مراحل سے گزرے اور انکی اللہ کیلیے سپردگی اور یر طرح سے اپنے رب کی فرمانبرداری نے انہیں وہ اعزاز عطا کیا کہ اللہ نے اپنے خلیل کے اس عمل کو قیامت تک کیلیے واجب کردیا _ ابراہیم ع کا اللہ کے حکم پر اپنے جان سے پیارے بیٹے کو اس رب کے ہاں قربانی کیلیے پیش کردینا ہی وہ عمل تھا جس پر وہ رب ذوالجلال کے ہاں کامیاب ہوگئے _ ابراہیم ع کے اس عمل کو دین کا جزو بنادینے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہر مسلمان اچھی طرح جان لے کہ اسے اپنی ہر خواہش، ہر پسندیدہ چیز اللہ کیلیے قربان کرنی پڑے گی، سپردگی کا وہی عمل دہرانا ہوگا جو اللہ کے خلیل نے کر دکھایا، تبھی وہ مقام عطا ہوگا جو ابراہیم ...

قربانی سنت ابراہیمی ہے؟

 حلال جانور کو تقرب الہی کیلیے قربان کرنے کا سلسلہ  حضرت آدم ع سے چلا آرہا ہے جب آپ ع کے دو بیٹوں ہابیل اور قابیل نے بارگاہ ایزدی میں اپنی قربانی پیش کی. قرآن پاک اس کو کچھ یوں بیان کرتا ہے : وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ابْنَيْ آدَمَ بِالْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ الْآخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ ۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّـهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ﴿سورۃ المائدۃ ٢٧﴾ اور پیغمبر علیھم السّلام آپ ان کو آدم علیھم السّلام کے دونوں فرزندوں کا سچا ّقصّہ پڑھ کر سنائیے کہ جب دونوں نے قربانی دی اور ایک کی قربانی قبول ہوگئی اور دوسرے کی نہ ہوئی تو اس نے کہا کہ میں تجھے قتل کردوں گا تو دوسرے نے جواب دیا کہ میرا کیا قصور ہے خدا صرف صاحبان  تقوٰی کے اعمال کو قبول  کرتا ہے (27) اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قربانی کی عبادت آدم ع کے زمانے سے ہی چلی آرہی ہے مگر اس کی خاص پہچان خلیل اللہ کی وہ عظیم قربانی ہے کہ جس پر زمین و آسماں انگشت بدنداں تھے ۔ اور اسی عظیم واقعے کی بنا پر یہ امت محمدیہ پر واجب کردیا گیا کہ ہر سال خلیل اللہ کی اس ع...

عورت کی حقیقی آزادی

 آزادی کے نام پہ عورت کو تباہی کے دہانے پر لانے والے اصل میں عورت کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔اسلام نے عورت کو اسکے سارے حقوق عطاکیے ہیں کہ اگر وہ ماں ہے تو اسکے قدموں تلے جنت ہے اگر وہ بیٹی ہے تو اسکی بہترین پرورش جنت کی کنجی ہے اگر وہ بیوی ہے تو اس سے حسن سلوک جنت میں لے جانے کا ذریعہ ہے _____ اللہ کے نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے عورت کو نازک آبگینوں سے تشبیہ دی، عورت کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آنے کی تلقین کی، عورت کو وراثت میں حصہ دار بنایا ۔۔۔۔ان سب حقوق کے بعد بھی آخر یہ لبرل طبقہ عورت کو کونسی آزادی دینا چاہتا ہے؟  اسلام تو دین کامل ہے  :قرآن پاک میں ارشاد ربانی ہے  الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا“ (سورہ مائدہ: 3) ترجمہ: ”آج میں پورا کرچکا تمہارے لئے دین تمہارا‘ اور پورا کیا تم پر میں نے احسان اپنا‘ اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین۔ ایک کامل و اکمل دین نے عورت کو کیا اسکے سارے حقوق نہیں دیئے؟ جو اب بھی دین منصف کے بعد بھی عورت کو آزادی چاہیے؟  آج کے مشرقی معاشرے میں بھی عورت کو مکمل آزادی حاصل ہے کہ وہ پڑھ سکتی ہے...