یوم آزادی اور تجدید عہد
14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن... وہ دن کہ جب یہ پاک سر زمین وجود میں آئی۔ ہر سال یہ دن آتاہے اور ہر سال لوگ اس کے متعلق لکھتے بات کرتے ہیں خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ دن گزر جاتا ہے
مگر افسوس آج نئی نسل کو نا اس دن کی اہمیت کا اندازہ ہے نا ہی اس پاک سرزمین کے وجود کے مقصد سے نئی نسل آشنا ہے
اس دن محض جھنڈیاں لگا لینے محض خوشی میں باجے بجا لینے اور جس بھارت سے آزادی لی تھی اُسی کے ہی گانوں پر رقص کر لینے کو لوگ یوم آزادی سمجھتے ہیں
افسوس جس ملک کے حصول کے لیے محض کتابوں یا کہانیوں میں نہیں بلکہ حقیقت میں ماؤں نے اپنے جگر گوشے قربان کر دئیے بہنوں نے عزتوں عصمتوں کی قربانیاں دیں
بوڑھوں نے اپنی کمزور ہڈیوں کا تاوان ادا کیا،وہ شیر
خوار بچے جن کو نیزوں پر زندہ چڑھا دیا گیا
وہ لاہور کے ریلوے سٹیشن پر پہنچنے والی ٹرین جس میں سوائے چند لوگوں کے زندہ بچ جانے کے علاوہ صرف لاشیں تھیں وہ سب قربانیاں آج کس کو یاد ہیں؟؟
آج کی نئی نسل کیا ان قربانیوں سے آشنا ہے ؟ اگر آشنا ہے تو یومِ آزادی ناچ گانے رقص و سرور بائیک کے سائلنسر نکال کر باجے بجانے کا ہے؟
ہرگز نہیں! اگر نئی نسل ان قربانیوں سے آشنا ہوتے تو ہر یوم آزادی پر شکرانے کےدو نفل ادا کرتی اور اس بات کا عہد کرتی کہ ہم نے اس دھرتی کو جس
مقصد کے لیے حاصل کیا
اُس مقصد کے حصول کیلیے محنت،کوشش اور جدوجہد کریں گےاور اس ملک کے حصول کے مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے
آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر میں بسنے والے بوڑھے سید علی گیلانی سے پوچھیے! آزادی کی قدر ان کشمیریوں سے پوچھیے جنہیں صبح سویرےگھر سے اٹھالیا جاتا ہے اور شام ڈھلے انکے لاشے ملتے ہیں جن پہ ماتم کرنے کا حق بھی ان کشمیریوں کو نہیں دیا جاتا!
جنکی ماؤں بہنوں کی عزتیں،عصمتیں دن دہاڑے تار تار کردی جاتی ہیں اور انکے باپ اور بھائ جو انکے محافظ ہیں وہ تو پہلے ہی شہید کردیے جاتے ہیں
جہاں بچے کو پیدا ہونے کے ساتھ ہی گولیوں کی آوازیں سنائ دیتی ہیں،
آزادی کی قدر کشمیریوں سے زیادہ کون جانتا ہو گا جو اُس کے حصول کے لیے اپنی نسلیں قربان کر چُکے ہیں مگر ہمیں اس آزادی کی قدر نہیں!
افسوس آج پاکستان معاشی، معاشرتی، اور اخلاقی تباہی کی طرف گامزن ہے نئی نسل کے جن جوانوں کو پیروں کا استاد بننا تھا وہ ٹک ٹاک سے لے کر پب جی کے میدان میں جھنڈے گاڑ رہےہیں
یا نشے کی لہروں میں دُنیا سے کنارہ کر رہے ہیں۔ وہ نوجوان جسے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی تھی وہ اس ملک کے سیاسی و معاشی حالات دیکھ کر اس مصرعے کے مصداق "پاکستان سے زندہ بھاگ " کسی بیرون ملک میں معاش کی تلاش میں چلا جاتا ہے
اور اپنی صلاحیتوں کو کسی اور کے لیے چند ٹکوں کے عوض بیچ دیتا ہے صرف اس لیے کیونکہ ملک پاکستان میں رشوت، بد عنوانی، سفارش کلچراور ٹیلنٹ کی نا قدری کے باعث نوجوان بے روزگار ہیں
خود کُشی، نفسیاتی امراض جیسے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں اور حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں ۔۔۔
مگر بقول شاعر
نہیں ہے نا اُمید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
آئیے عہد کریں اس یوم آزادی پر کہ ہمیں اس ملک کو عظیم تر بنانا ہے
اپنے عمل سے اپنی محنت سے اپنی جدوجہد سے اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے نیک صالح اور امانت دار لوگوں کو اقتدار دینا ہے جو اس ملک کو وہ ملک بنائیں گے جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور قائد
اعظم نے جس کی تکمیل کی
ہمیں اس ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا اہم ترین کردار ادا کرنا ہے اور اس کا بہترین مثبت چہرہ دُنیا کے سامنے اُجاگر کرنا ہے
اور، انشا اللہ یہ ممکن ہے کیونکہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے، ذھین سوچ سمجھ رکھنے والے دماغ دئیے ہیں،
اور سب سے بڑھ کر اسلام کی دولت سے مالا مال کیا ہے
بس ضرورت ہے نئے سرے سے تجدید عہد کی، تنکا تنکا جمع کیجے اپنے آشیانے کو دوبارہ مضبوط کیجیے
بقول شاعر
"مُجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا
Bohat umdah ...... Ye threer prah ky waqai insan ye sochny py mjbor hojata k hm kahan khry hen or hmary baron ny kia khab dekha tha ...
ReplyDeleteبہترین
ReplyDelete