Posts

Showing posts from August, 2021

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

 اللہ تعالی کی یہ سنت ہے کہ وہ ایسی قوم کی حالت  نہیں بدلتے جو اپنی حالت کو خود ہی نہ بدلنا چاہے  ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے  :اِنَّ اللّٰہَ لایُغَیِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰی یُغَیِّرُوا مَا بِأنفُسِہِمْ  (الرعد :11) بیشک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا؛ جب تک خود اپنے آپ کو نہ بدل ڈالے" آج اگر ہم خود کو دیکھیں تو یہی وجہ ہے کہ ہمارے حالات نہیں بدلتے کیونکہ ہم خود ہی نہیں بدلنا چاہتے ۔۔۔آج اس معاشرے میں اگر کوئ ایک دھوکہ دے تو اسکی دیکھا دیکھی دوسرے لوگ بھی وہی شروع کردیتے، چوری کرنا دوسروں کا حق مارنا، مجبوری کا فائدہ اٹھا کر پیسے اینٹھنا ----غرض یہ چیز ہمارے معاشرے کا حصہ بن چکی ہے کہ جو جیسے چاہتا ہے بس اپنا فائدہ ہو جس میں وہی کرتا ہے اور لوگ اسکو روکنے کے بجائے وہی کام شروع کردیتے۔۔۔۔ہم یہ تو چاہتے کہ ہمارے حالات بدل جائیں مگر ہم خود بدلنا نہیں چاہتے ۔۔۔۔اس قوم کے بگاڑ میں اس قوم کا ہی اپنا ہاتھ ہے ۔۔۔۔۔ہم۔اپنے چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی بے ایمانی اور دھوکہ دہی کرنا نہیں چھوڑتے ۔۔۔۔ہر برائ کی جڑ خود ہم سے ہی جڑی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔اگر کسی بھی برائ کو ختم کرنا ہے تو خ...

وطن کے رکھوالے

 افواج پاکستان اس ملک کی آہنی دیوار ہیں جنکو دشمن کبھی پاٹ سکا نہ کبھی پاٹ سکے گا ۔۔ویسے تو ہر ملک کی اپنی فوج ہوتی ہے مگر ہمارے یہاں یہ بات ذرا مختلف ہے ۔۔۔یہاں بات ہورہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کی ! جنکو اس بات پہ ایمان ہوتا کہ وہ دشمن سے جنگ میں اگر اپنی جان گنوا بھی دیں تو اپنے رب کے حضور شہید ہیں _______اس وطن کا ہر ایک سپاہی موت سے نڈر ہے جبھی اس فوج کا مقابلہ کسی دوسرے ملک کی فوج نہیں کرسکتی _____ہماری تاریخ بھری پڑی ہے ایسے واقعات سے وہ جو تین سو تیرہ اپنے سے دوگنے دشمن پر غلبہ پاگئے وہ جو بدر میں فرشتے قطاروں میں اترے تھے اسلامی لشکر کیلیے یہی وہ قوت ہے جو ایک مسلمان کے پاس ہے اور پاکستان واحد ایٹمی اسلامی طاقت! تو کیوں نہ ہو اسکا ہر ایک رکھوالا بے خوف و نڈر؟  اور شہادت تو وہ اعزاز ہے جسکی تمنا عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ نے کی ۔۔۔۔جسکی تمنا خالد ابن ولید" اللہ کی تلوار " کہلانےوالے صحابی نے کی ۔۔۔مگر یہ اعزاز تو بس انہی کو ملتا ہے جنکو رب العزت نے نوازنا ہو _______ یہی وہ اعزاز ہے جو اس وطن کیلیے اپنی جانیں قربان کردینے پر ابھارتا ہے اور یہی وہ اعزاز ہے جسکی ب...

منشیات معاشرے کا ناسور

 آج کے اس معاشرے میں جہاں بے شمار مسائل پائے جاتے ہیں وہیں  ایک بڑا مسئلہ منشیات کا بھی ہے..  منشیات میں ہر طرح کا نشہ شامل.ہے پھر وہ شیشہ ہو یا شراب بھنگ ہو یا افیون ہر طرح کا نشہ انسان کیلیے ایک لعنت ہے جو اسے آہستہ آہستہ کرکے مارڈالتا ہے نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئ منشیات کی عادت اور لت انکو بربادی کے دہانے پر لے جارہی ہے... صرف یہی نہیں بلکہ اونچے طبقے کے لوگوں میں میں اب یہ فیشن بن چکا ہے... آج کی نسل میں منشیات کے بڑھتی لت انکے مستقبل اور انکے خوابوں کو کس طرح موت کے دہانے پہ لے جارہی انکو اس چیز کا شعور ہی نہیں ہے ....اس معاشرے میں برائ سے زیادہ تیزی سے منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جس سے نہ صرف آج کی نوجوان نسل بلکہ آگے آنے والی نسل بھی اس لعنت کا خمیازہ بھگتے گی...منشیات کی بڑھتی ہوئ عادت ہمارے ملک کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ثابت ہوگی.... منشیات کا استعمال نئ نسل کیلیے ایک قاتل زہر ہے جو انکی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو برباد کررہا ہے اور ایک صحت مند انسان کو موت کے دہانے پر لے جارہا ہے اس نسل کا مستقبل برباد کررہا ہے.... ....  پہلے وقت کے لوگوں میں لوگوں میں...