مقصد قربانی

 مسلمان جب اپنے قول و فعل سے اللہ کی فرمانبرداری کا اقرار کرتا ہے تو دراصل وہ ایک آزمائشی دور کا آغاز ہوتا ہے_ جیسے جیسے وہ بہترین مسلمان بننے کی کوشش کرے گا سخت اور مشقت والی زندگی سے گزارا جائے گا یہ ایک آزمائش ہوگی جو اس آزمائش میں ہورا اتر جائے تو وہ کامیاب ہے

کیسے اللہ رب العزت اسے صرف اقرار کرنے پر ہی اپنے خاص بندوں میں شامل فرمالیںخاص تو وہی بن سکتے جو خلیل اللہ کی طرح اس رب ذوالجلال کے معیار پہ اتر سکیں

خلیل اللہ کن کن مراحل سے گزرے اور انکی اللہ کیلیے سپردگی اور یر طرح سے اپنے رب کی فرمانبرداری نے انہیں وہ اعزاز عطا کیا کہ اللہ


نے اپنے خلیل کے اس عمل کو قیامت تک کیلیے واجب کردیا _

ابراہیم ع کا اللہ کے حکم پر اپنے جان سے پیارے بیٹے کو اس رب کے ہاں قربانی کیلیے پیش کردینا ہی وہ عمل تھا جس پر وہ رب ذوالجلال کے ہاں کامیاب ہوگئے _ ابراہیم ع کے اس عمل کو دین کا جزو بنادینے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہر مسلمان اچھی طرح جان لے کہ اسے اپنی ہر خواہش، ہر پسندیدہ چیز اللہ کیلیے قربان کرنی پڑے گی، سپردگی کا وہی عمل دہرانا ہوگا جو اللہ کے خلیل نے کر دکھایا، تبھی وہ مقام عطا ہوگا جو ابراہیم ع کو عطا ہوا

سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہر نئے سال کیلیے ایک یاددہانی ہے کہ سپردگی ہی شرط بندگی ہے

یہ امت محمدیی کیلیے اللہ کی ایک نعمت ہے کہ رب العزت اپنے ہر بندے کو اس ٹریننگ سے گزارتے ہیں اور نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے تیار کرتے ہیں _ مختصرا یہ کہ ہر مسلمان کیلیے ضروری ہے کہ وہ دین کی تمام عبادات اور اعمال کو انکی روح سمجھ کر ادا کریں تاکہ ایمان میں مضبوطی اور تازگی پیدا ہوسکےجو اللہ رب العزت کی اصل منشاء ہے


تحریر: تماضر خنساء

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

عورت کی حقیقی آزادی

قربانی سنت ابراہیمی ہے؟

منشیات معاشرے کا ناسور